بروز ہفتہ (16 مئی 2026) شاہکوٹ کا موسم
شاہکوٹ میں کل موسم انتہائی گرم اور دھوپ والا رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40
ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے، جبکہ آنے والے دنوں میں گرمی کی شدت مزید بڑھنے اور درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
شہریوں سے گزارش ہے کہ دوپہر کے اوقات میں غیر ضروری باہر نکلنے سے گریز کریں، زیادہ پانی استعمال کریں اور بچوں، بزرگوں اور بیمار افراد کا خصوصی خیال رکھیں۔
دھند اور گرد کے باعث فضائی معیار متاثر ہو سکتا ہے، اس لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ضروری ہے۔