محکمانہ ذرائع کے مطابق احوالِ شاہکوٹ کی رپورٹ ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر شاہکوٹ ثاقب عدنان نے رات گئے بنیادی ہیلتھ یونٹ (بی ایچ یو) پنواں کا اچانک دورہ کیا۔ دورے کے موقع پر ہسپتال میں صفائی ستھرائی کے انتظامات، ڈیوٹی پر موجود عملے کی حاضری اور مریضوں کے لیے دستیاب ادویات کے اسٹاک کا تفصیلی اور گہرائی سے جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر انہوں نے حاضر عملے کو سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوام الناس کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے اور ڈیوٹی میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔
اپنے کاروبار، برانڈ یا دکان کی تشہیر کے لیے احوالِ شاہکوٹ کے واحد آفیشل نمبر wa.me/923240001222 پر رابطہ فرمائیں۔ اس اہم خبر کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں اور کمنٹ باکس میں اپنی قیمتی رائے کا اظہار ضرور کریں۔