ڈیزل 32 روپے 63 پیسے سستا، پٹرول 2 روپے 97 پیسے مہنگا
اسلام آباد: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی تبدیلی کر دی گئی۔ پٹرولیم ڈویژن نے 20 اگست 2026 کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 32 روپے 63 پیسے کی بڑی کمی کی گئی ہے، جس کے بعد ڈیزل کی قیمت 363 روپے 6 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
دوسری جانب پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 97 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 337 روپے 51 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔

ڈیزل کی نئی قیمت
پرانے ریٹ کے مقابلے میں کمی: 32 روپے 63 پیسے
نئی قیمت: 363 روپے 6 پیسے فی لیٹر

پٹرول کی نئی قیمت
پرانے ریٹ کے مقابلے میں اضافہ: 2 روپے 97 پیسے
نئی قیمت: 337 روپے 51 پیسے فی لیٹر
ڈیزل کی قیمت میں نمایاں کمی سے ٹرانسپورٹ، زراعت اور دیگر شعبوں کے اخراجات پر بھی ممکنہ طور پر اثر پڑے گا، جبکہ پٹرول کی قیمت میں اضافے سے شہریوں کے سفری اخراجات بڑھ سکتے ہیں۔