🟢 جشنِ عید میلادالنبی ﷺ کے انتظامات، اسسٹنٹ کمشنر شاہکوٹ ثاقب عدنان کو خراجِ تحسین
شاہکوٹ: ڈپٹی کمشنر ننکانہ رعنا حمید کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر شاہکوٹ ثاقب عدنان کی جانب سے جشنِ عید میلادالنبی حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی محافل اور جلوسوں، بالخصوص مرکزی جلوس کے لیے بہترین انتظامات کروائے گئے۔
انتظامیہ کی جانب سے جشنِ عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پر انتظامی امور، سیکیورٹی، صفائی ستھرائی اور دیگر ضروری اقدامات پر خصوصی توجہ دی گئی، جس کے باعث مذہبی اجتماعات اور مرکزی جلوس کے انعقاد کے لیے بہتر ماحول فراہم کیا گیا۔
احوالِ شاہکوٹ ڈیجیٹل نیوز نیٹورک جشنِ عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پر بہترین انتظامات کروانے پر ڈپٹی کمشنر ننکانہ رعنا حمید اور اسسٹنٹ کمشنر شاہکوٹ ثاقب عدنان کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے۔
اللہ تعالیٰ ہمیں نبی کریم حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی سیرتِ طیبہ پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین 🤲💚