لاہور: پنجاب حکومت نے صوبہ بھر میں کاروباری مراکز، مارکیٹوں اور شاپنگ مالز کو رات گئے تک بند کرنے کے اوقات کار کی پابندی کو فوری طور پر ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ 🕒 محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق، یہ فیصلہ آج سے نافذ العمل ہوگا اور یکم جون تک برقرار رہے گا۔
شاہدین اور شہریوں سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق احوالِ شاہکوٹ کی رپورٹ ہے کہ اس فیصلے سے تاجر برادری میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے، کیونکہ اب دکانداروں کو مقررہ وقت پر دکانیں بند کرنے کا دباؤ نہیں ہوگا۔ ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ نئے احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔ 📜
حوالہ: محکمہ داخلہ پنجاب/ انتظامی ذرائع
ڈپٹی ایڈیٹر: روزنامہ حاوی رپورٹ لاہور (ABC Certified)
چیف ایڈیٹر: احوالِ شاہکوٹ ڈیجیٹل نیوز نیٹورک
عاشق بھٹی
تاریخ: 15 مئی 2026 | وقت: 07:35 PM