📰 شاہکوٹ: جشنِ عید میلاد النبی ﷺ کی تیاریاں، بازاروں کو سجانے کا کام شروع
شاہکوٹ: بارہ ربیع الاول، جشنِ عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں شاہکوٹ کے مختلف بازاروں کو سجانے اور خوبصورت بنانے کے لیے تیاریوں کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔
شہر کے بازاروں میں سبز جھنڈیوں، برقی قمقموں اور دیگر آرائشی سامان کی تنصیب کا کام جاری ہے، جبکہ شہریوں اور عاشقانِ رسول ﷺ کی جانب سے بھی جشنِ میلاد النبی ﷺ کے حوالے سے بھرپور جوش و خروش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
بازاروں کی سجاوٹ کے ساتھ شہر میں جشنِ عید میلاد النبی ﷺ کی آمد کا روحانی اور خوبصورت ماحول نمایاں ہونے لگا ہے۔
📰 احوالِ شاہکوٹ ڈیجیٹل نیوز نیٹورک
شاہکوٹ کی ہر اہم خبر، آپ تک بروقت