فیصل آباد | 12 اگست 2026
فیصل آباد میں موٹروے ایم تھری پر سمندری انٹرچینج سے لاہور کی جانب تقریباً 9 کلومیٹر کے فاصلے پر ایک افسوسناک روڈ ٹریفک حادثہ پیش آیا، جہاں فیصل موورز کی اے سی بس مزدا ٹرک سے ٹکرا گئی۔
ریسکیو 1122 فیصل آباد کے مطابق حادثے کے نتیجے میں مجموعی طور پر 6 افراد متاثر ہوئے، جن میں 5 افراد معمولی زخمی جبکہ ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
حادثے میں زخمی ہونے والوں میں:
🔹 شیر غلام، عمر 55 سال
🔹 عدنان، عمر 28 سال
🔹 اللہ بخش، عمر 26 سال
🔹 شاہد ندیم، عمر 45 سال
🔹 محمد شاہد، عمر 32 سال
شامل ہیں۔
حادثے میں بس کا 26 سالہ سیکیورٹی گارڈ محمد زبیر شدید زخمی ہو کر بس کے فرنٹ حصے میں پھنس گیا تھا۔ ریسکیو 1122 کی ٹیم نے کامیاب آپریشن کرتے ہوئے اسے بس سے نکال لیا، تاہم وہ شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔
ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی، جبکہ جاں بحق ہونے والے شخص کی نعش موٹروے پولیس کے حوالے کر دی گئی۔
⚠️ اہم اپیل:
موٹروے اور ہائی ویز پر سفر کے دوران رفتار، محفوظ فاصلہ اور ٹریفک قوانین کا خاص خیال رکھیں۔ معمولی سی غفلت بھی قیمتی جان کے ضیاع کا سبب بن سکتی ہے۔
📍 احوالِ شاہکوٹ ڈیجیٹل نیوز نیٹ ورک
مقامی، قومی اور بروقت خبروں کے لیے ہمارے ساتھ جڑے رہیں۔
📲 اہم خبر دوسروں تک پہنچانے کے لیے پوسٹ شیئر ضرور کریں۔