نناکہ صاحب ( عاشق بھٹی)شاہدین اور شہریوں سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق احوالِ شاہکوٹ کی رپورٹ ہے کہ ضلع ننکانہ صاحب کے انچارج سی آئی اے **فیروز خان بھٹی** اور ان کی ٹیم کے رکن یاسر گونی و دیگر نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے محض 16 گھنٹے کے قلیل وقت میں اصل ملزمان کو ٹریس کر کے واردات کا سراغ لگا لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پولیس ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزمان کا پیچھا کیا اور انتہائی مختصر وقت میں واردات کا ڈراپ سین کر دیا۔ عوامی و سماجی حلقوں نے سانگلہ ہل میں امن و امان کے قیام کے لیے سی آئی اے ٹیم کی اس فوری کارروائی کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
حوالہ: محکمانہ ذرائع/شاہدین
ڈپٹی ایڈیٹر: روزنامہ حاوی رپورٹ لاہور (ABC Certified)
چیف ایڈیٹر: احوالِ شاہکوٹ ڈیجیٹل نیوز نیٹورک
عاشق بھٹی
بتاریخ: 15 مئی 2026 | وقت: 01:40 PM