
برتھ ، ڈیتھ، میرج سرٹیفکیٹ کا حصول آسان ہوگیا، محکمہ بلدیات پنجاب نے ایپ تیار کرلی، شہری گھر بیٹھے سرٹیفکیٹس حاصل کرسکیں گے۔ احوالِ شاہکوٹ ڈیسک سے نیشنل میڈیا کے مطابق محکمہ بلدیات پنجاب نے شہریوں کی سہولت کیلئے اہم قدم اٹھالیا، برتھ ، ڈیتھ اور میرج سرٹیفکیٹ کا حصول آسان کردیا، شہری گھر بیٹھے اہم سرٹیفکیٹس حاصل کرسکیں گے۔
محکمہ بلدیات کی تیارکردہ ایپ کا افتتاح چند روز میں کیا جائے گا، ایپ کے ذریعے شہری گھر بیٹھے برتھ، ڈیتھ اور میرج سرٹیفکیٹ کی درخواست جمع کراسکیں گے۔
رپورٹ کے مطابق درخواست اور فیس جمع کرانے کے بعد سرٹیفکیٹ شہری کے گھر تک پہنچایا جائے گا۔
محکمہ بلدیات پنجاب کی ایپ کا افتتاح چند روز میں کیا جائے گا