احوالِ شاہکوٹ (سٹاف رپورٹر)
انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی ہدایت پر مورخہ 08 اکتوبر 2025 کو SP صاحبہ انویسٹی گیشن اور تھانہ جات کی سطح پر حکم نامہ طلبی زیر دفعہ 160 ض ف کے تحت پیش ہونے والے شہریوں کی فہرستیں ننکانہ پولیس کے تمام تھانہ جات کے نوٹس بورڈز پر آویزاں کر دی گئی ہیں۔
اس کے ساتھ ساتھ یہ فہرستیں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی شیئر کی گئی ہیں تاکہ شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے اور شہریوں کو بروقت آگاہی حاصل ہو۔
پولیس حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد عوامی سہولت اور قانون کے عمل کو مزید مؤثر بنانا ہے۔

آپ اس خبر پر اپنی رائے کمنٹس میں ضرور دیں اور پوسٹ کو لائک و شیئر کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ باخبر رہ سکیں۔