
پاکستان چیمپئنز اور جنوبی افریقا چیمپئنز کے درمیان ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کا فائنل آج ایجبسٹن، برمنگھم کے مقام پر کھیلا جائے گا۔
احوالِ شاہکوٹ ڈیسک سے نیشنل میڈیا کے مطابق اس سے قبل بھارتی چیپئنز کی ٹیم کے پاکستان کے خلاف پہلے سیمی فائنل میں کھیلنے سے انکار پر پاکستان چیمپئنز کی ٹیم کو واک اوور دے دیا گیا اور پاکستان چیمپئنز ٹیم باآسانی ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے فائنل میں پہنچ گئی۔
دوسرے سیمی فائنل میچ میں جنوبی افریقا چیمپئنز نے انتہائی سخت مقابلے کے بعد آسٹریلیا چیمپئنز کو 1 رن سے شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کی تھی۔
جنوبی افریقا چیمپئنز کو مایہ ناز وکٹ کیپر بلے باز اے بی ڈی ویلیئرز لیڈ کررہے ہیں جبکہ پاکستان چیمپئنز ٹیم کو مایہ ناز بلے باز محمد حفیظ لیڈ کر رہے ہیں پاکستان ٹیم ایونٹ میں ناقابل شکست ہے پول میچ میں جنوبی افریقہ کو ہرا چکی ہے۔
دوسری جانب شاہد آفریدی نے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ بالنگ بھی ہوگی فیلڈنگ بھی ہوگی، انشا اللہ فائنل جیت کر جائیں کے، انکا کہنا تھا کہ میری فٹنس ایسی ہے میں کھیل نہیں سکتا لیکن اپنی ٹیم کو موٹیویٹ کرتا ہوں پریکٹس ارینج کرتا ہوں۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کہتان نے کہا کہ بھارت سے میچ ہوتا تو ضرور کھیلتا، سارے لڑکے پاکستان کیلئے پورا زور لگاتے ہیں، کپتان محمد حفیظ بہت اچھا پرفارم کررہے ہیں۔