
پولیس ذرائع کے مطابق
بذریعہ وائرلیس اطلاع موصول ہوئی کہ کالر آصف سے چارمسلح ملزمان موٹر سائیکل، نقدی وغیرہ چھین کر فرار ہیں
اطلاع پر ایس ایچ او سب انسپکٹر اعجاز احمدہمراہی ملازمان وقوعہ کے لیے روانہ ہوئے اور موبائل01 کو 90 رب پل پر ناکہ بندی کروائی گئی
دو موٹر سائیکلوں پر چارنامعلوم ملزمان کو 90 رب پل پرمشکوک جان کر رکنے کا اشارہ کیا جنہوں نے قریبی فصلات میں چھپ کر پولیس پارٹی پر سیدھی جان لیوا فائرنگ شروع کر دی
پولیس پارٹی نے حفاظت خود اختیاری کے تحت جوابی فائرنگ کی
فائرنگ کا سلسلہ رکنے پر محتاط انداز میں دیکھا تو ایک ملزم مردہ حالت میں پڑاتھا جو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔جبکہ اس کےساتھی ملزمان تاریکی اور فصلات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے
ملزم کی شناخت عرفان عرف فانی کے نام سے ہوئی۔
ملزم کے قبضہ سےپسٹل مسروقہ موٹر سائیکل و پرس برآمد ہوئے۔
فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے شہر بھر میں ناکہ بندی کر دی گئی ہے جن کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔
ترجمان
فیصل آباد پولیس
