
احوالِ شاہکوٹ ذرائع کے مطابق ننکانہ صاحب سٹی موڑ کھنڈہ میں ریسکیو 1122 کا عملہ حاملہ خاتون کو ایمبولینس میں طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال کی جانب جا رہا تھا کہ اچانک راستے میں خاتون کی حالت خراب ہو گئی اور ڈیلیوری کا وقت قریب آ پہنچا ریسکیو عملہ نے ایمبولینس روک کر پیشہ ورانہ مہارت سے ڈیلیوری کروائی اور خاتون کے ہاں بچے نے جنم لیا زچہ و بچہ کی حالت بہتر بتائی گئی اور ریسکیو عملہ نے زچہ و بچہ کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اسپتال ننکانہ صاحب منتقل کر دیا وہاں موجود لیبر روم میں ڈاکٹرز نے ریسکیو 1122 پیرا میڈیکل اسٹاف محمد آصف کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی اور شاباش دی۔
