
احوالِ شاہکوٹ ذرائع کے مطابق گزشتہ رات تھانہ بلوچنی کے علاقہ چک نمبر 90 چٹی نہر پل پر ڈاکوؤں نے 92 جمشیر کے رہائشی کو روکا جو کہ مل میں ڈیوٹی کر کے واپس آ رہا تھا سلمان نے مزاحمت کی تو ڈاکو نے گولی مار دی سلمان جو کہ چک نمبر 92 جمشیر کا رہائشی ہے کو الائیڈ ہسپتال فیصل اباد منتقل کیا گیا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا علاقے بھر میں نوجوان کی موت سنتے ہی کہرام مچ گیا ۔ علاقے میں ڈاکوؤں کا خوف پیدا ہو گیا