
احوالِ شاہکوٹ ذرائع کے مطابق تھانہ صدر تاندلیانوالہ پولیس کی کارروائی۔ڈکیتی کا اشتہاری ملزم 01 سال بعد گرفتار۔انچارج انویسٹی گیشن زاہد فاروق نے ٹیکنیکل وسائل بروئے کار لاتے ہوۓ اشتہاری ملزم امانت علی کو گرفتار کرلیا۔ملزم تھانہ صدر تاندلیانوالہ کے مقدمہ 33/24بجرم 395/412ت پ میں پولیس کو مطلوب تھا۔ملزم امانت علی نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر تھانہ صدر تاندلیانوالہ کے علاقہ 610 گ ب میں ایک ساتھ 03 گھروں میں ڈکیتی کی واردات کی تھی ۔گرفتار ملزم اشتہاری امانت علی متعدد ڈکیتی کی وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ پایا گیا۔پولیس نے ملزم کے خلاف قانونی کاروائی کا آغاز کردیا۔سنگین جرائم میں ملوث ملزمان اور اشتہاریوں کی گرفتاری کے لیے سپیشل ٹیمیں تشکیل دی گئی-گرفتار ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔سٹی پولیس آفیسرفیصل آباد