شاہکوٹ (احوالِ شاہکوٹ) چک نمبر 90 چٹی کے قریب رکھ برانچ شاہکوٹ میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہونے کے باعث نہر کے کناروں پر شگاف پڑنا شروع ہو گئے ہیں، جس سے نہر ٹوٹنے کا شدید خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ مقامی کاشتکاروں اور شہریوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر فوری حفاظتی اقدامات نہ کیے گئے تو آس پاس کی کئی ایکڑ زرعی اراضی زیرِ آب آ سکتی ہے اور فصلوں کو بھاری نقصان پہنچ سکتا ہے۔
علاقہ مکینوں کے مطابق نہر میں پانی کا دباؤ مسلسل بڑھ رہا ہے جبکہ بعض مقامات پر کنارے کمزور ہو چکے ہیں۔ متاثرہ افراد نے محکمہ انہار سے مطالبہ کیا ہے کہ ہنگامی بنیادوں پر صورتحال کا جائزہ لے کر شگافوں کی فوری مرمت کی جائے تاکہ نہر ٹوٹنے کے ممکنہ خطرے اور کسی بھی بڑے نقصان سے بچا جا سکے۔
شہریوں اور کاشتکاروں نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ معاملے کا فوری نوٹس لیا جائے، کیونکہ تاخیر کی صورت میں زرعی زمینوں، فصلوں اور قریبی آبادی کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے۔
عاشق بھٹی
روزنامہ حاوی رپورٹ لاہور
نائب صدر شاہکوٹ پریس کلب رجسٹرڈ
آپ کے علاقے میں بھی ایسی صورتحال ہے؟ اپنی رائے کمنٹس میں دیں، خبر کو شیئر کریں اور مزید اپ ڈیٹس کے لیے پیج فالو کریں۔