
وفاقی حکومت نے حج کوٹہ مکمل نہ ہونے کے خدشے کے پیش نظر غیررجسٹرڈ عازمین سے بھی حج درخواستیں وصول کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
احوالِ شاہکوٹ ڈیسک سے نیشنل میڈیا کے مطابق ساڑھے چار لاکھ افراد نے حج کے لئے رجسٹریشن کرائی ہے جبکہ سوا لاکھ کا حج کوٹہ مکمل نہ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے اسی بنیاد پر غیر رجسٹرڈ عازمین کو موقع دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ رجسٹرڈ عازمین سے حج درخواستوں کی وصولی کل سے شروع ہو گی، رجسٹرڈ عازمین اپنی درخواستیں 9 اگست تک جمع کرائیں گے، غیر رجسٹرڈ عازمین سے درخواستیں 11 اگست سے 16 اگست تک وصول کی جائیں گی۔
ذرائع کے مطابق یہ درخواستیں پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر وصول کی جائیں گی۔
