
محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارشوں کی پیشگوئی کردی۔
احوالِ شاہکوٹ ڈیسک سے محکمہ موسمیات کے مطابق 4 سے 7 اگست پنجاب، کے پی، کشمیر، جی بی اور اسلام آباد میں بارش متوقع ہے، سندھ اور بلوچستان میں 6 اگست کو شدید بارشوں کا امکان ہے۔
اسلام آباد، راولپنڈی سمیت دیگر علاقوں میں 5 سے 7 اگست تک طغیانی کا خدشہ ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ راولپنڈی، سیالکوٹ، گوجرانوالہ میں اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے، تمام متعلقہ ادارے الرٹ رہیں، احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
شہری دوران سفر محتاط رہیں، موسمی صورت حال سے باخبر رہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور شدید حبس برقرار رہنے کا امکان ہے تاہم شمال مشرقی پنجاب، کشمیر،بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہونے کی توقع ہے۔