
ڈی ایس پی کھرڑیانوالہ آفس میں دو مسلح گروپوں میں فائرنگ
احوالِ شاہکوٹ ذرائع کے مطابق فیصل آباد کھرڑیانوالہ رکشہ سٹینڈ کے تنازعہ پر ڈی ایس پی کھرڑیانوالہ آفس میں پیشی پر آئے دو مسلح گروپوں نے ایک دوسرے پر فائر کھول دیئے،تھانہ کھرڑیانوالہ میدان جنگ بن گیا ذرائع کے مطابق لیگی ایم پی اے اور ایک بڑی دینی جماعت کے افراد کے درمیان رکشہ سٹینڈ سے پیسے اکٹھے کرنے پر تنازعہ چل رہا تھا جس پر ڈی ایس پی سرکل کھرڑیانوالہ نے دونوں پارٹیوں کو آج اپنے آفس بلایا جہاں پر دونوں پارٹیوں کے افراد پہلے آپس میں دست وگریبان ہوئے پھر ڈنڈے سوٹوں سے ایک دوسرے پر حملہ کیا اور بعد میں دونوں گروپوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہو گیا جس کے بعد سرکل افسر کے دفتر اور تھانہ میں بھگدڑ مچ گئی اور موقع پر موجود پولیس اہلکار بھی تتر بتر ہوگئے تازہ اطلاع کے مطابق ایک مسلح گروپ تھانہ کے اندر جبکہ دوسرا تھانہ کے باہر سے ایک دوسرے پر فائرنگ کر رہا ہے پولیس نے موقع پر بھاری نفری طلب کر لی،