
احوالِ شاہکوٹ ذرائع کے مطابق فیصل آباد ناجائز اسلحہ اور ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔ایس ایچ او تھانہ منصور آباد سب انسپکٹر معظم اسلم نے کاروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ہوائی فائرنگ کی وڈیو وائرل کرنے والے ملزم حنان ندیم کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔ملزم کے قبضہ سے 01 عدد پسٹل و متعدد گولیاں برآمد کرکے مقدمہ کا اندراج کر لیا گیا-ملزم کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی-ہوائی فائرنگ پر سختی سے پابندی ہے خلاف ورزی پر قانونی کاروائی کی جائے گی۔ضلع کو جرائم سے پاک کرنا فیصل آباد پولیس کا نصف العین ہے۔ سی پی او صاحبزادہ بلال عمر