
محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتراضلاع میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی پیشگوئی کر دی۔احوالِ شاہکوٹ ڈیسک سے نیشنل میڈیا کے مطابق محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی اور وسطی علاقوں میں مون سون ہوائیں کم شدت کے ساتھ داخل ہوں گی، ملک کے بالائی علاقوں میں مغربی ہواؤں کا سلسلہ 28 جولائی کوداخل ہونے کا امکان ہے۔آزادکشمیر اورگلگت بلتستان کے اکثر مقامات پر مزید بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق 27 سے31 جولائی کے دوران وادی نیلم، مظفرآباد، راولاکوٹ اور پونچھ میں بارش ہونے کی توقع ہے۔ہٹیاں، باغ، حویلی، سدھانوتی، کوٹلی، بھمبراور میرپور میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیاگیا ہے۔وزیرستان، لکی مروت، ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان میں گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔28 سے31 جولائی کے دوران اسلام آباد اور راولپنڈی میں وقفے وقفے سے بارشیں ہونے کی توقع ہے، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین،گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، وزیرآباد، لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، ساہیوال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، خوشاب، سرگودھا، میانوالی، ننکانہ صاحب، چنیوٹ، فیصل آباد، قصوراور اوکاڑہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔29 سے31 جولائی کے دوران ڈیرہ غازی خان، ملتان، بہاولپور، بھکر، لیہ، بہاولنگر، خانیوال، پاکپتن، وہاڑی، لودھراں، مظفر گڑھ، راجن پور، رحیم یار خان اور کوٹ ادو میں بارش ہونے کی توقع ہے