
پاکستان نے بنگلا دیش کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں 74 رنز سے شکست دےکر خود کو وائٹ واش سے بچا لیا۔
احوالِ شاہکوٹ ڈیسک سے نیشنل میڈیا کے مطابق میر پور میں کھیلے گئے سیریز کے آخری میچ میں بنگلا دیش کی ٹیم 179 رنز کے تعاقب میں 16.3 اوورز میں 104 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
بنگلا دیش کی جانب سے محمد سیف الدین ناٹ آؤٹ 35 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ مہدی حسن میراز 10، محمد نعیم 10، نسُم احمد 9، کپتان لٹن داس 8، تسکین احمد 7، شریف الاسلام 7، شمیم حسین 5، جاکر علی 1 جبکہ مہدی حسن اور تنزید حسن 0، 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے