
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے 8 لاکھ 26 ہزار چوری شدہ موبائل فونز بلاک کر دیے۔
احوالِ شاہکوٹ ڈیسک سے نیشنل میڈیا کے مطابق پی ٹی اے کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق بلاکنگ نظام ڈی آئی آر بی ایس کے تحت رپورٹ شدہ ڈیوائسز پر کارروائی کی گئی ہے۔5 کروڑ 50 لاکھ جعلی یا نقل شدہ موبائل فونز بھی بلاک کردیئے گئے۔
رپورٹ کے مطابق 2019 سے اب تک 13 کروڑ 60 لاکھ موبائل فونز مقامی سطح پر تیار ہوئے،پاکستان میں تیار شدہ فونز میں 37 فیصد اسمارٹ فونز شامل ہیں۔
2024 میں 3 کروڑ 13 لاکھ 80 ہزار فونز مقامی سطح پر تیار کیے گئے، 2025 کے پانچ ماہ میں 1 کروڑ 20 لاکھ موبائل فونز مقامی سطح پر تیار ہوئے۔رپورٹ کے مطابق پاکستان میں موبائل فونز کی کمرشل درآمدات کم ہوکر صرف 7 لاکھ رہ گئی،موبائل فونز کی کمرشل درآمدات 2019 میں 1 کروڑ 62 لاکھ تھیں۔
مقامی سطح پر موبائل فونز تیار کرنیوالی کمپنیوں کی تعداد 36 ہو گئی، موبائل فونز کی مقامی سطح پر تیاری سے 60 ہزار نوکریاں پیدا ہوئیں۔ انفرادی درآمدی کیٹیگری سے گزشتہ 6 سالوں میں حکومت کو 83 ارب روپے کی آمدن ہوئی