
احوالِ شاہکوٹ ذرائع کے مطابق ننکانہ صاحب موڑ کھنڈہ ہیڈ بلوکی روڈ نزد پکا قلعہ پل تیز رفتار رکشہ اور موٹر سائیکل میں تصادم ہوا ،حادثہ میں نوجوان جاں بحق جبکہ 2 خواتین زخمی ہوئی،ریسکیو عملہ نے زخمیوں کو موقع پر طبی امداد فراہم کی،حادثہ میں جاں بحق نوجوان کی شناخت 19 سالہ سلیمان کے نام سے ہوئی،زخمیوں میں 35 سالہ شبانہ اور 38 سالہ روبینہ شامل ہیں،
