
احوالِ شاہکوٹ ڈیسک سے نیشنل میڈیا کے مطابق ترجمان نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی جانب سےجاری ایڈوائزری میں کہا گیا ہےکہ دوران بارش پھسلن کے باعث حادثات کا خطرہ بڑھ جاتا ہے،غیرضروری سفرسےگریزکریں، بارش میں دوران ڈرائیونگ رفتارکم، اگلی گاڑی سے فاصلہ زیادہ رکھیں۔گاڑی کی لائٹس اور وائپر درست حالت میں رکھیں،موبائل فون استعمال نہ کریں اورتوجہ مکمل ڈرائیونگ پررکھیں،پہاڑی علاقوں کی جانب سفر کرنے والےڈرائیورز بالخصوص سیاح ڈرائیونگ میں زیادہ احتیاط برتیں۔