شاہکوٹ ننکانہ روڈ پر جی ٹی روڈ کٹ کے قریب ایک بجلی کا کھمبا سڑک کی جانب خطرناک انداز میں جھک چکا ہے، جو کسی بھی وقت بڑے حادثے کا سبب بن سکتا ہے۔ اسی طرح جنازگاہ والے موڑ کے قریب بجلی کے کھمبے پر لٹکتی انٹرنیٹ کی تاریں بھی شہریوں اور مسافروں کے لیے شدید خطرہ بنی ہوئی ہیں۔
مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ یہ صورتحال کسی بڑے جانی یا مالی نقصان کو دعوت دے رہی ہے، مگر متعلقہ اداروں کی جانب سے تاحال کوئی مؤثر کارروائی نظر نہیں آ رہی۔ سوال یہ ہے کہ اگر سڑک کنارے کھڑی ایک ریڑھی فوری نظر آ جاتی ہے تو عوام کی جانوں کے لیے خطرہ بننے والے یہ کھمبے اور تاریں کیوں نظر انداز کی جا رہی ہیں؟
شہریوں نے متعلقہ انتظامیہ، واپڈا اور انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ کسی ناخوشگوار واقعے سے قبل فوری اقدامات کیے جائیں تاکہ قیمتی انسانی جانوں کو محفوظ بنایا جا سکے۔
احوالِ شاہکوٹ پر مقامی مسائل، عوامی آواز اور اہم خبروں سے باخبر رہیں۔
ڈاؤن لوڈ کریں: https://play.google.com/store/apps/details…
کیا آپ نے بھی اس مقام پر یہ خطرناک صورتحال دیکھی ہے؟ اپنی رائے کمنٹس میں دیں، پوسٹ شیئر کریں اور متعلقہ اداروں تک یہ آواز پہنچائیں۔ ![]()