شاہدین اور شہریوں سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق احوالِ شاہکوٹ کی رپورٹ ہے کہ ننکانہ صاحب میں واربرٹن روڈ بھٹہ سٹاپ کے قریب ایک نامعلوم نوجوان کی ڈیڈ باڈی پائی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق مقامی افراد کی جانب سے اطلاع ملتے ہی پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 ننکانہ صاحب کا عملہ فوری طور پر موقع پر پہنچ گیا۔
ریسکیو اہلکاروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ضروری قانونی و طبی کارروائی عمل میں لائی، جس کے بعد ڈیڈ باڈی کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز (DHQ) ہسپتال ننکانہ صاحب منتقل کر دیا گیا ہے۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ متوفی کی عمر لگ بھگ 20 سال ہے، تاہم نوجوان کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی ہے اور پولیس معاملے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
*مزید خبروں اور تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کر کے ہماری ویب سائٹ ملاحظہ فرمائیں:*
*احوالِ شاہکوٹ کے پلیٹ فارم پر اپنے کاروبار، اسکول یا کسی بھی برانڈ کی تشہیر اور ڈیجیٹل ایڈورٹائزمنٹ کے لیے آج ہی ہمارے واحد آفیشل نمبر پر رابطہ کریں:*
*آپ کے علاقے میں کوئی بھی واقعہ یا عوامی مسئلہ ہو، تو ہمیں نیچے کمنٹس میں ضرور بتائیں اور اس پوسٹ کو شیئر کر کے شہریوں تک معلومات پہنچانے میں اپنا کردار ادا کریں۔*
حوالہ: شاہدین اور میڈیا کوآرڈینیٹر ریسکیو 1122
ڈپٹی ایڈیٹر: روزنامہ حاوی رپورٹ لاہور (ABC Certified)
چیف ایڈیٹر: احوالِ شاہکوٹ ڈیجیٹل نیوز نیٹورک
عاشق بھٹی
نائب صدر: شاہکوٹ پریس کلب رجسٹرڈ