شاہکوٹ (احوالِ شاہکوٹ)
اسسٹنٹ کمشنر شاہکوٹ ثاقب عدنان کی ہدایت پر پیرا فورس ٹیم نے شہر کے مصروف علاقے سرکلر روڈ میں ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا۔ کارروائی کے دوران سڑک اور فٹ پاتھوں پر رکھا گیا اضافی سامان ہٹا دیا گیا تاکہ شہریوں کو آمد و رفت میں درپیش مشکلات سے نجات دلائی جا سکے۔
آپریشن کے دوران دکانداروں کو سختی سے ہدایت کی گئی کہ آئندہ اپنا تمام سامان اپنی دکانوں کی حدود کے اندر رکھیں اور سرکاری جگہوں پر کسی قسم کی تجاوزات نہ کریں۔ انتظامیہ نے واضح کیا کہ خلاف ورزی کی صورت میں مزید سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تجاوزات کے خاتمے کا مقصد شہریوں کو صاف، کشادہ اور محفوظ ماحول فراہم کرنا ہے تاکہ ٹریفک کی روانی بہتر ہو اور عوام کو سہولت میسر آ سکے۔