
احوالِ شاہکوٹ ذرائع کے مطابق تھانہ صدر شاہکوٹ کی پولیس نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے دو منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 10 کلو سے زائد منشیات برآمد کی ہے۔ یہ کارروائی حکومتِ پنجاب کی ‘ڈرگ فری مہم’ کے تحت کی گئی ہے۔
ضلعی پولیس کے ترجمان کے مطابق، گرفتار کیے گئے ملزمان کی شناخت جنید اور سعد اللّٰہ کے نام سے ہوئی ہے، جن کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔
اس کامیابی پر ڈی پی او ننکانہ فراز احمد نے پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ضلع کو منشیات سے پاک کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ منشیات کے دھندے میں ملوث افراد کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔