
ایشیا کپ میں کل پاک بھارت ہائی وولٹیج میچ دبئی میں کھیلا جائے گا۔
پاک بھارت مقابلے کے لئے شائقین کرکٹ کا جنون اپنے عروج پر ہے، شائقین بھی اپنے جذبات کا اظہار کر رہے ہیں، کئی بھارتی شائقین میچ کا بائیکاٹ کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں اور کئی ایشیا کپ کو بھارت کیلئے ٹک ٹاک کہہ رہے ہیں، دونوں ٹیموں کے مداح میچ کے لیے پرجوش ہیں۔
ایشیا کپ میں دونوں ٹیموں کے کپتان بھی نئے ہیں اور زیادہ تر کھلاڑی بھی نئے ہیں لیکن اس کے باوجود روایتی حریفوں کے درمیان کانٹے دار مقابلے کی توقع ہے۔
14 ستمبر 2025 کے میچ کے بعد بھی دونوں ٹیمیں سپر فور مرحلے میں ایک بار پھر 21 ستمبر کو مدمقابل آ سکتی ہیں جبکہ فائنل میں 28 ستمبر کوتیسرا مقابلہ بھی ہو سکتا ہے۔