
پنجاب حکومت کا گرین ای ٹیکسی پلان 2025 نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کر سکتا ہے۔
پنجاب حکومت کے گرین ای ٹیکسی پلان 2025 میں اہل افراد کو آسان اقساط پر الیکٹرک اور ہائبرڈ ٹیکسیاں فراہم کی جائیں گی۔ منصوبہ نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرے گا۔
سرکاری حکام کے مطابق منصوبے کے پہلے مرحلے میں 11 سو ای ٹیکسیاں آسان اور بغیر سود اقساط کے فراہم کی جائیں گی۔ احوالِ شاہکوٹ ذرائع کے مطابق جس میں 30 فیصد کوٹہ خواتین کے لیے رکھا گیا ہے۔
اسکیم میں ہونیری وی سی 20 اور سی سی 30 ماڈلز کی الیکٹرک ٹیکسیاں دی جائیں گی۔ احوالِ شاہکوٹ ذرائع کے مطابق جن کی بیٹری 200 سے 300 کلومیٹر رینج تک فی جارچ ہوں گی۔ اور لاہور میں ہر 5 سے 7 کلومیٹر تک چارجنگ اسٹیشنز قائم کیے جائیں گے۔ احوالِ شاہکوٹ ذرائع کے مطابق اس منصوبے میں صوبائی حکومت 65 لاکھ روپے کا بغیر سود قرض دے گی۔ جبکہ گاڑی حاصل کرنے کے لیے 18 سے 20 لاکھ روپے تک کی ڈاؤن پیمنٹ دینا ہو گی۔ احوالِ شاہکوٹ ذرائع کے مطابق قرض کی ماہانہ قسط 55 سے60 ہزار روپے ہو گی۔ حکومت کی طرف سے عوام کے لیے مزید معاونت بھی زیرغور ہے۔
پنجاب حکومت کی اس اسکیم میں شامل ہونے کے لیے درخواست گزار کا پاکستانی اور ڈومیسائل پنجاب کا ہونا لازم ہو گا۔ احوالِ شاہکوٹ ذرائع کے مطابق درخواست گزار کی عمر 21 سے 45 سال کے درمیان ہو۔ جبکہ کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ اور ڈرائیونگ لائسنس بھی بنا ہوا ہو جس کی معیاد ختم نہ ہوئی ہو۔ احوالِ شاہکوٹ ذرائع کے مطابق پاسپورٹ سائز فوٹو، ایڈریس کی تصدیق کے لیے ڈومیسائل یا یوٹیلیٹی بل اور بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات جمع کرانا ہوں گی۔
اس اسکیم کو کم آمدنی والے افراد کے لیے رکھا گیا ہے۔ احوالِ شاہکوٹ ذرائع کے مطابق زیادہ آمدنی والے یا مجرمانہ ریکارڈ رکھنے والے افراد اس اسکیم میں درخواست دینے کے اہل نہیں ہوں گے۔ جبکہ ایک سے زیادہ گاڑیوں کے خواہشمند افراد کو این ٹی این یا کاروباری معلومات فراہم کرنا ہوں گی۔
اسکیم کے لیے اپلائی آن لائن ہی کیا جائے گا۔ جس کی رجسٹریشن سرکاری پورٹل پر قومی شناختی کارڈ اور فون نمبر کے ذریعے ہو گی۔ ون ٹائم پاسپورڈ کے ذریعے رجسٹریشن کی تصدیق ہو گی۔ احوالِ شاہکوٹ ذرائع کے مطابق درخواست دینے کے بعد کامیاب امیدوار بینک کے عمل کو مکمل کرے گا۔ اور پھر ٹیکسی کی حوالگی کا شیڈول حاصل کرے گا۔