
فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی 3 ورکرز جھلس گئے احوالِ شاہکوٹ ذرائع کے مطابق فیصل آباد ڈِگراواں روڈ رسول پورہ ایک پاور لوم فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی۔ ریسکیو ٹیم نے فوری موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔ آگ لگنے کے باعث تین ورکر 38 سالہ خرم، 65 سالہ مقبول اور 61 سالہ اشرف جھلس گئے۔ ریسکیوفیکٹری میں موجود دھاگہ اور کون مشین کو شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگی۔ تینوں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے الائیڈ ہسپتال منتقل کر دیا۔

