
انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 50 رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔
احوالِ شاہکوٹ ڈیسک سے نیشنل میڈیا کے مطابق اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت میں تھانہ کراچی کمپنی کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔
عدالت نے 50 پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے، وارنٹ گرفتاری اے ٹی سی جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے جاری کئے۔
رہنماوں میں علیمہ خانم، شیخ وقاس اکرم ، حماد اظہر، کنول شوزب شاہد خٹک، شاندانہ گلزار ،شیر افضل مروت ، سابق صدر عارف علوی ،سیمابیہ طاہر ،مشال یوسف زئی ، شبلی فراز،فیصل جاوید،عبدالقیوم نیازی ، نادیہ خٹک ،عمر تنویر بٹ، آفاق علوی شامل ہیں۔
اس کے علاوہ سلمان اکرم راجہ، رؤف حسن، مراد سعید، زلفی بخاری ،راجہ بشارت ، احمد خان نیازی، سردار منصور سلیم، کرنل ریٹائرڈ شبیر عوان صدام ترین ، راشد حفیظ ، خدیجہ شاہ ، عالیہ حمزہ ،عمیر نیازی، پیر نور الحق قادری ،خرم شیرزمان بھی وارنٹ جاری ہونے والے رہنماوں میں شامل ہیں۔
عدالت نے اسد قیصر ،عمر امین گنڈاپور ،عاطف خان ،شہرام ترکئی ، عمر ایوب ، زرتاج گل ،جنید اکبر ،جمشید دستی ،اعظم سواتی ،حامد رضا ، میاں اسلم اقبال ، سالار خان کاکڑ ،سہیل آفریدی ،اجمل صابر ، ڈاکٹر نثار جٹ ،شعیب شاہین ،سید علی بخاری عبداللطیف چترالی کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کئے۔