
مون سون بارشوں اور طغیانی کے پیشِ نظر پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ ہے۔ دریاؤں، ڈیموں، نہروں، تالابوں اور جھیلوں میں ہر قسم کی تیراکی اور کشتی رانی جبکہ گلیوں، سڑکوں، کھلی جگہوں یا عوامی مقامات پر بارش کے جمع شدہ پانی میں نہانے پر مکمل پابندی عائد ہے۔ انسانی جانوں کے تحفظ کیلئے پابندیوں کا اطلاق 30 اگست تک رہے گا!