
سرکاری اعزاز کے ساتھ فیضان کو ڈی سی ننکانہ صاحب بنایا گیا، سربراہانِ اداروں اور سکیورٹی نے گھر پہنچ کر خراج تحسین پیش کیا
شاہکوٹ کے ہونہار طالب علم فیضان نے میٹرک بورڈ میں نمایاں پوزیشن حاصل کر کے اپنے علاقے کا نام روشن کیا ہے۔ اس کامیابی پر انہیں خصوصی اعزاز سے نوازتے ہوئے ڈی سی ننکانہ صاحب* مقرر کیا گیا ہے۔
آج سرکاری پرٹوکول کے تحت تمام اداروں کے سربراہان اور سکیورٹی اہلکاروں نے فیضان کے گھر پہنچ کر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ تقریب کے دوران ریڈ کارپٹ بچھایا گیا، جس پر فیضان کو سرکاری عزت و احترام کے ساتھ ڈی سی ننکانہ صاحب کے دفتر کی طرف روانہ کیا گیا۔
یہ اعزاز نہ صرف فیضان کی محنت اور قابلیت کی دلیل ہے، بلکہ شاہکوٹ اور ننکانہ صاحب کے لیے بھی باعث فخر ہے۔ مقامی لوگوں نے اس موقع پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے فیضان کے روشن مستقبل کی دعائیں کیں۔
فیضان کی یہ کامیابی نوجوان نسل کے لیے ایک مشعل راہ ہے، جس سے ثابت ہوتا ہے کہ محنت اور لگن سے ہر منزل تک پہنچا جا سکتا ہے۔ حکومتی سطح پر اس طرح کے اعزازات نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کا ذریعہ بنتے ہیں۔





