
احوالِ شاہکوٹ ڈیسک سے نیشنل میڈیا کے مطابق مئی میں جاری کیے گئے سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق تمام سرکاری و نجی اسکول 15 اگست 2025 کو کھل جائیں گے اور تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز ہوگا۔15 اگست کو اسکولوں میں کم حاضری متوقع ہے اور اگر موسم گرما کی چھٹیوں میں توسیع نہ کی گئی تو ویک اینڈ کے بعد 18 اگست کو باقاعدہ تعلیمی سرگرمیاں مکمل طور پر دوبارہ شروع ہو جائیں گی۔
تاہم صوبائی حکومت نے گرمیوں کی تعطیلات میں توسیع کے کسی ارادے کا اعلان نہیں کیا کیونکہ فیصلہ موسم کی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد کیا جائے گا۔
اسکولوں کے اوقات کار (سنگل شفٹ)
پنجاب حکومت نے صوبے کے تمام سرکاری اسکولوں کیلیے اوقات کار کا اعلان کیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سنگل شفٹ صبح 7:30 بجے سے دوپہر 1:00 بجے تک ہوگی جبکہ جمعے کے روز صبح 11:30 بجے تعلیمی ادارے بند ہوں گے۔
اسکولوں کے اوقات کار (ڈبل شفٹ)
صبح کی شفٹ (پیر سے جمعرات) صبح 7:30 بجے سے دوپہر 1:00 بجے تک
صبح کی شفٹ (جمعہ) صبح 7:30 بجے سے 11:30 بجے تک
شام کی شفٹ (پیر سے جمعرات) دوپہر 2:00 بجے سے شام 6:00 بجے تک
شام کی شفٹ (جمعہ) دوپہر 2:30 بجے سے شام 5:30 بجے تک