
ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر محسن نقوی نے ایشاء کپ کی تاریخ اور وینیو کا اعلان کر دیا۔
احوالِ شاہکوٹ ڈیسک سے نیشنل میڈیا کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں محسن نقوی نے کہا کہ ایشیاء کپ یو اے ای میں 9 ستمبر سے 28 ستمبر تک ایشیاء کپ کھیلا جائے گا، تفصیلی شیڈول کا اعلان جلد ہوگا۔
محسن نقوی نے مزید کہا کہ مجھے ایشیاء کپ کی تاریخوں کا اعلان کرکے خوشی ہو رہی ہے بھارتی میڈیا کے مطابق دبئی اور ابوظہبی میزبانی کریں گے، بھارت اور پاکستان کا ایک ہی گروپ میں شامل ہونے کا امکان ہے۔
ایونٹ میں 8 ٹیمیں شریک ہوں گی، ان میں بھارت، پاکستان، سری لنکا، بنگلہ دیش، افغانستان، ہانگ کانگ، عمان اور یو اے ای شامل ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ٹورنامنٹ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کھیلا جائے گا، شیڈول کا باضابطہ اعلان 26 سے 48 گھنٹوں میں ہونے کی توقع ہے۔