
احوالِ شاہکوٹ ڈیسک سے نیشنل میڈیا کے مطابق ایشیاکپ 2025،میچز کا شیڈول سامنے آگیا جس کے مطابق پاک بھارت میچ 14ستمبر کو ہو گا۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ایکس سے جاری پیغام میں ایشیا کپ کا شیڈول جاری کیا ہے، پاکستان اور بھارت گروپ اے کا حصہ ہیں، ان کے علاوہ یو اے ای اور عمان بھی اسی گروپ میں شامل ہیں۔
گروپ بی میں سری لنکا، بنگلہ دیش، افغانستان اور ہانگ کانگ کی ٹیمیں شامل ہیں۔
گروپ اسٹیج میں پہلا میچ 9 ستمبر کو افغانستان اور ہانگ کانگ کی ٹیموں کے مابین کھیلا جائے گا، دوسرا میچ 10 ستمبر کو بھارت اور یو اے ای کے درمیان ہو گا۔
تیسرا میچ 11 ستمبر کو بنگلہ دیش اور ہانگ کانگ کے درمیان کھیلا جائے گا۔ پاکستان ایشیا کپ میں پہلا میچ 12ستمبر کوعمان کے خلاف کھیلے گا۔