
سانگلہ ہل: سٹی پولیس نے ایس ایچ او عرفان گل کی سربراہی میں کارروائی کرتے ہوئے ایک سرگرم موٹر سائیکل چور گینگ کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 4 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے 2 چوری شدہ موٹر سائیکل اور نقدی برآمد کی ہے۔پولیس کے مطابق، گرفتار کیے گئے ملزمان موٹر سائیکل چوری کے 4 مقدمات میں مطلوب تھے، جن کا سراغ لگا لیا گیا ہے۔ ایس ایچ او عرفان گل نے بتایا کہ گینگ کے دیگر ارکان کی گرفتاری اور مزید چوری شدہ موٹر سائیکلوں کی برآمدگی کے لیے کارروائی جاری ہے۔یہ کارروائی سانگلہ ہل میں بڑھتی ہوئی موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں پر قابو پانے کے لیے پولیس کی کوششوں کا حصہ ہے۔ شہریوں نے پولیس کی اس کامیاب کارروائی سرگرم موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار، لاکھوں روپے مالیت کے چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کو سراہا ہے۔