
احوالِ شاہکوٹ ذرائع کے مطابق شاہکوٹ کے مصروف سانگلہ بازار میں واقع عبداللہ شفیق الیکٹرانکس کی دکان میں چوروں نے دیوار توڑ کر لاکھوں روپے مالیت کا قیمتی سامان چوری کر لیا۔ یہ واقعہ گزشتہ شب پیش آیا اور صبح دکان کھلنے پر واردات کا انکشاف ہوا۔
دکان مالک شفیق نے بتایا کہ چور دکان کی پچھلی دیوار توڑ کر اندر داخل ہوئے اور بڑے منظم طریقے سے چوری کی واردات کو انجام دیا۔ چوری شدہ سامان میں 20 عدد ڈرل گرائنڈر، 4 کلو گرام کاپر، 6 عدد حقے، موٹر سائیکل کا مختلف سامان اور 5 کلو گرام حقوں کا پیتل شامل ہے۔ چوری شدہ سامان کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جا رہی ہے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹع کرنا شروع کر دیے۔ پولیس نے دکان اور آس پاس کے علاقے کا معائنہ کیا اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ دکان مالکان اور علاقہ مکینوں نے پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے چوری شدہ سامان برآمد کیا جائے۔