
احوالِ شاہکوٹ ذرائع کے مطابق فیصل آباد تھانہ ٹھیکری والا کے علاقہ ملاں پور روڈ پر سی سی ڈی کے ساتھ مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران خطرناک شوٹر مارے گئے پولیس رپورٹ کے مطابق سی سی ڈی فیصل آباد نے مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے ملاں پور روڈ پر ناکہ بندی کی ہوئی تھی۔ کہ اس دوران دو موٹر سائیکلوں پر سوار5 مشکوک افرادکو رکنے کا اشارہ کیا گیا۔ جو کہ رکنے کے بجائے ملزمان نے پولیس پارٹی پر شدید فائرنگ شروع کر دی۔ کراس فائرنگ کا سلسلہ تقریباً آدھا گھنٹہ تک جاری رہا ۔مقابلے کے اختتام پر دو ملزمان شدید زخمی حالت میں گرفتار ہوئے۔ تاہم ملزمان کے دیگر ساتھی رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے۔ زخمی ملزمان کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن دونوں ملزمان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گئے ہلاک ہونے والے ملزمان حسنین اور شاہ جہاں خطرناک شوٹرز اور ڈاکو تھے۔ ملزمان اجرت لے کر قتل کرنے اور دوران واردات متعدد افراد کو فائرنگ کر کے زخمی کرنے ، ڈکیتی ، راہزنی اور پولیس مقابلہ کے متعدد مقدمات میں مطلوب تھے۔ فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (CCD) شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے دن رات سرگرم ہے اور قانون شکن عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے۔* *ترجمان سی سی ڈی فیصل آباد*