ضلع میں صحت کی سہولیات کو بہتر بنانے کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں خصوصی اسکریننگ کیمپ قائم کر دیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر راؤ نے اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر ندا اقبال کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ کیا اور لگائے گئے اسکریننگ کیمپ کا باقاعدہ افتتاح کیا۔
حکام کے مطابق ضلع میں جاری یہ خصوصی اسکریننگ کیمپس 03 جون تک جاری رہیں گے، جہاں تمام ٹیسٹ بالکل مفت کیے جا رہے ہیں تاکہ عوام کو صحت کی بہتر اور فوری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر روحیل اختر، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سمیت دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔
عوامی معلومات، خبریں، موسم، الرٹس اور اپڈیٹس کے لیے “احوالِ شاہکوٹ” ایپ ڈاؤن لوڈ کریں