
احوالِ شاہکوٹ ذرائع کے مطابق پولیس تھانہ بڑا گھر کے ایک کامیاب آپریشن میں 4 ملزمان کو حراست میں لیا گیا اور ان کے قبضے سے 3 رائفلیں اور 1 بندوق برآمد کی۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ضلع میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے ایسے جرائم کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔ یہ کارروائی حکومت پنجاب کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت اقدامات کی پالیسی کا حصہ ہے۔