
احوالِ شاہکوٹ ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر راؤ کی زیر صدارت ایچ پی وی (HPV) ویکسین مہم کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سی او ہیلتھ ڈاکٹر روحیل اختر اور سی او ایجوکیشن شازیہ بانو سمیت دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ ضلع میں اب تک 25,689 لڑکیوں کو کامیابی سے ویکسین لگائی جا چکی ہے اور کسی بھی قسم کے منفی اثرات (سائیڈ ایفیکٹس) کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنی بیٹیوں کو سروائیکل کینسر سے بچاؤ کی اس اہم ویکسین مہم کا حصہ ضرور بنائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ مہم 27 ستمبر تک جاری رہے گی اور اس کا مقصد ضلع کی تمام اہل لڑکیوں کو محفوظ بنانا ہے۔ انہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ وہ مہم کی کامیابی کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں۔

