
ڈرگ کنٹرول پنجاب نے مختلف ادویات کے ناقص بیچز فوری مارکیٹ سے واپس لینے کا حکم جاری کردیا،ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری پنجاب نے مختلف کمپنیوں کی 18 ادویات کو سب اسٹینڈرڈ قرار دے دیا۔
ریبیز ویکسین کا ایک بیچ سب اسٹینڈرڈ قرار، فوری طور پر ریکال کرنے کی ہدایت کردی گئی ، ویٹرنری انجیکشن راسومائیسن-ایس، انجیکشن سائیانا فار 50 ملی لیٹر بھی غیر معیاری قرارپایا۔
انجیکشن میٹروسرائز، آنکھوں کی دوا برومائیڈ-ڈی 5 ملی لیٹر بھی سب اسٹینڈرڈ قرار دی گئی ،انجیکشن ایکوا-پی، سیفیٹڈ، ئیورمیکٹ، میٹرو کیور، انفیوژن زولریسٹ بھی سب اسٹینڈرڈ قرار پائی۔
انجیکشن کلیوٹ، فارموپین ایل اے، فلم کوٹیڈ ٹیبلٹ ڈیزی 10 ملی گرام ناقص قرار پائی،انجیکشن الاکن کے دو بیچز،انجیکشن اوریفسٹ-50 بھی سب اسٹینڈرڈ قرار پایا۔
ٹیوب کیتھیٹر بیکاکلیئر، انجیکشن میٹرو م-100 کو بھی ناقص قرار دیا گیا،ڈرگ کنٹرول پنجاب نے تمام کمپنیوں کو فوری طور پر بیچز واپس لینے کا حکم جاری کردیا۔ہیلتھ کیئر پروفیشنلز کو ہدایت کی گئی ہے کہ سب اسٹینڈرڈ بیچز فوری طور پر استعمال سے روک دیے جائیں،ریٹیلرز، فارمیسیز، ڈسٹری بیوٹرز کو ناقص ادویات کا ریکارڈ فوری رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔