
سبز چائے دنیا بھر میں اپنی بے شمار طبی فوائد کے باعث ایک مشہور مشروب میں شمار ہوتی ہے، لوگ اسے زیادہ تر دل کی صحت اور وزن کم کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ یہ بالوں کی نشوونما اور صحت کے لیے بھی فائدہ مند ہوسکتی ہے؟
بالوں کے لیے سبز چائے کے فوائد
سبز چائے میں اینٹی آکسیڈنٹس اور قدرتی غذائی اجزاء سے بھرپور ہے، جو آپ کے بالوں کو ٹوٹنے اور جھڑنے سے بچاتے ہیں اس میں موجود کیفین نئے بال اگنے اور بالوں کو جڑ سے مضبوط بنانے میں بھی مددگار ثابت ہو سکتی ہے، کیونکہ یہ فولیکلز کو متحرک کرتی ہے، اس کے استعمال سے سر میں سوزش بھی کم ہو سکتی ہے، جو بالوں کی صحت کے لیے ضروری ہے۔
سبز چائے استعمال کرنے کے طریقے
سبز چائے فوائد
1- سبز چائے کے دو یا تین بیگز ابال کر ٹھنڈا کریں اور براہِ راست بالوں پر لگائیں۔
2- روزانہ دو سے تین کپ جائے پئیں
3- طبی طور پر محفوظ سبز چائے کے سپلیمنٹس استعمال کر سکتے ہیں، مگر پہلے ڈاکٹر سے مشورہ ضرور لیں۔
ماہرین کے مطابق سبز چائے کے استعمال کا طریقہ ہر فرد کے پسند، طرز زندگی اور کیفین کے اثرات برداشت کرنے کی صلاحیت پر منحصر ہے، ۔ اگر کسی کو بالوں کی شدید کمی یا گنج پن کا سامنا ہو، تو بہتر ہے کہ اپنی ضروریات کے مطابق ڈاکٹر سے ضرور مشورہ لیا جائے۔