

احوالِ شاہکوٹ ذرائع کے مطابق فیصل آباد الٰہی آباد کے علاقے احمد آباد میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں اڑھائی منزلہ مکان کی چھت گرنے سے 10 افراد ملبے تلے دب گئے۔ ریسکیو 1122 کی ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 2 افراد کی لاشیں اور 8 زخمیوں کو ملبے سے باہر نکالا۔ حادثے میں 3 سالہ عائشہ اور 40 سالہ کوثر موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں۔ ریسکیو ٹیم نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے زخمیوں کو بچایا اور انہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد سول ہسپتال منتقل کر دیا۔
زخمیوں میں 40 سالہ جعفر، 45 سالہ اشفاق، 42 سالہ عارف، 14 سالہ احمن، 14 سالہ آمنہ، 40 سالہ آسیہ، 10 سالہ حسنین اور 18 سالہ محمد عثمان شامل ہیں۔
مکان کی دوسری چھت ٹی آر گاڈر سے بنی ہوئی تھی، جو کمزور ہونے کی وجہ سے گر گئی۔ ریسکیو ڈزاسٹر ٹیم نے کامیابی سے ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا ہے۔