
احوالِ شاہکوٹ ذرائع کے مطابق تحصیل تاندلیانوالہ کے موضع شیرازہ پتن میں، ریسکیو 1122 کی فلڈ ریلیف ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 13 سالہ علی حسنین کو سیلابی پانی میں ڈوبنے سے بچا لیا۔ علی حسنین اپنی بھینسوں کو پانی سے گزار رہا تھا کہ گہرے پانی میں پھنس گیا۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم فوری طور پر پہنچی اور بچے کو بحفاظت باہر نکال لیا۔