
پنجاب میں میٹرک ٹیک کے بعد انٹر ٹیک نظام بھی متعارف کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک اتھارٹی اوروکیشنل ٹریننگ کونسل نصاب متعارف کرائیں گے، پیکٹا کی جانب سے انٹر ٹیک نصاب کی تیاری پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔آئندہ تعلیمی سال کے لیے انٹر ٹیک پارٹ ون کا نصاب تیار کیا جائے گا، تعلیمی سال 2027 کیلئے پارٹ ٹو کا سلیبس تیار کیا جائے گا۔
پیکٹا نصاب کی تیاری کے لیے 5 ماہرین تعلیم بھرتی کرے گا،حکام کا کہنا ہے کہ ہائیر سیکنڈری اسکولوں میں انٹر ٹیک کی کلاسز کا باقاعدہ آغاز کیا جائے گا۔