
شاہدرہ کے علاقے میں کرنٹ لگنے سے 4 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔
احوالِ شاہکوٹ ذرائع کے مطابق ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ چاروں افراد دکان کی چھت پر نصب لوہے کا بل بورڈ اتار رہے تھے کہ حادثے کا شکار ہوگئے۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ لوہے کا بل بورڈ اتارتے ہوئے بجلی کی تاروں سے ٹکرا گیا، بورڈ اور بلڈنگ میں کرنٹ آنے سے چاروں افراد موقع پر چل بسے۔
عینی شاہد کا کہنا ہے کہ پیرا فورس کی جانب سے شہریوں کو دکان پر لگے بورڈ اتارنے کا کہا گیا تھا، کاریگر نہ ملنے اور ایف آئی آر کے خوف سے دکاندارخود بورڈ اتار رہے تھے۔
حادثے میں 45 سالہ ندیم، 25 سالہ نعمان، 26 سالہ اویس اورایک نامعلوم شخص جاں بحق ہوئے۔
اس سے قبل بھی لاہور میں برساتی پانی کے اندر بچی بجلی کے کھمبے سے چپک گئی تھی لیکن اس کا بال بیکا نہ ہوا۔
رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ لاہور کے علاقے شالیمار لنک روڈ کے قریب پیش آیا، جہاں رہائشی آبادی میں بارش کا پانی جمع تھا۔
9 سالہ رامین اپنے چھوٹے بھائی کے ساتھ اسی برساتی پانی سے گزر کرجا رہی تھی کہ اچانک وہ راستے میں آنے والے بجلی کے کھمبے سے چپک گئی
لیکن جس کو اللہ رکھے تو اس کا کوئی بال بیکا نہیں کر سکتا۔ رامین کو فوری طور پر اس کے چھوٹے بھائی نے کھینچ کر کھمبے سے الگ کیا، جس کی وجہ سے اس کی جان بچ گئی۔
شور سن کر گھروں سے لوگ بھاگتے ہوئے آئے اور دونوں بہن بھائیوں کو انکے گھر تک پہنچایا۔